ابنا: عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بغداد کے شمالی علاقے میں آپریشن کرکے چار سرکردہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ ایک عراقی پولیس اہلکار نے اپنی جان پر کھیل خود کش دہشتگردانہ حملے سے دسیوں زائرین کو بچالیا۔ ایوب خلف نامی اس پولیس اہلکار نے زائرین حسینی کو بچانےکے لئے خود کش دہشتگرد کا حملہ اپنے اوپر لے لیا اور دسیوں زائرین کو دہشتگردانہ حملے سے بچالیا۔ اگرچہ خود کش دہشتگردانہ حملے میں اس دلیر پولیس والے کی شہادت ہوگئی لیکن اس کے ساتھ مزید چار پانچ افراد شہید اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ ایوب خلف کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے شہادت پسندانہ اور دلیرانہ عمل پر فخر کرتے ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کربلا میں باب البغداد کے علاقے میں ایک ہوٹل پر چار مارٹر گولے آکر لگے جس میں کئی زائر شہید و زخمی ہوگئے۔ عراق کے شمالی شہر طوزخرماتو میں تکفیری دہشتگردوں نے زائروں کی دو بسوں کونشانہ بنایا لیکن ان حملوں میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر عراق اور ساری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی کا رخ کرتے ہیں۔
.......
/169